جنوبی افریقہ کی پارلیمینٹ میں ہنگامہ آرائی،مکے چل گئے

جنوبی افریقہ کی پارلیمینٹ میں ہنگامہ آرائی،مکے چل گئے
 جنوبی افریقہ کی پارلیمینٹ میں ہنگامہ آرائی،مکے چل گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کیپ ٹاؤن(مانیٹرنگ ڈیسک)صرف پاکستان کی اسمبلیوں میں ہی حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے مابین تو تکرار،مکے بازی نہیں ہوتی بلکہ دنیا کے متعدد ممالک میں ایسا ہوتا ہے،گزشتہ روز جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ میں ایسا منظر دیکھا گیا جہاں ارکان نہ صرف ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوئے بلکہ انہوں نے ایوان میں شدید توڑ پھوڑ بھی کی جس سے ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔جنوبی افریقا کے صدر جیکب زوما پارلیمنٹ کے ذریعے عوام سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک حزب اختلاف کے ارکان نے صدر کے خلاف احتجاج شروع کر دیا اور اس شور شرابے سے ایوان میں ہلڑ بازی مچ گئی۔کچھ دیر بعد ہی اپوزیشن جماعت کے ارکان نے اپنے فائٹرز ہونے کا ثبوت دیا اور وہ حکمراں جماعت کے ارکان پر ٹوٹ پڑے جس کے بعد دونوں جانب سے ارکان نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ اس دوران ایوان میں شدید توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق صدرجیکب زوما پراپوزیشن کے کرپشن الزامات پر حکومتی اراکین بپھر گئے جس کے بعد محافظوں نے اپوزیشن اراکین کو باہر نکال دیا۔

مزید : صفحہ اول