مقدمات کے نقول کی دائری اور فراہمی، سیشن ججوں سے ایس ایم ایس تفصیلات طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے سیشن ججز سے مقدمات کی نقول کی دائری اور فراہمی کی بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی منظوری سے سیشن ججز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، مراسلے کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر کے سیشن ججز سے ایس ایم ایس تفصیلات مانگی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ مقدمات کی نقول کی بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کی رپورٹ بھجوائی جائے، مراسلے کے مطابق ایک ہفتہ کے نقول دائری اور فراہمی کی رپورٹ مانگی گئی ہے، رپورٹ آئی ٹی منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے مانگی گئی ہے اور رپورٹ کی روشنی میں سائلین کو سہولت کے پہلو کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ عدالت کے کام کا بوجھ بھی جانچا جائے گا، مراسلے میں سیشن ججز سے ایس ایس ایم سسٹم کی مزید بہتری کے لئے تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔