ون چائنہ پالیسی کی حمایت

ون چائنہ پالیسی کی حمایت
 ون چائنہ پالیسی کی حمایت

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور چین کے صدرژی جن پنگ کے درمیان پہلی بار ٹیلیفونک رابطہ ہواہے اور ٹرمپ نے اپنے ہم منصب کو ون چائنہ پالیسی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دونوں صدور نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور امریکی صدر نے ایک چائنہ پالیسی کی مکمل طور پر حمایت اور احترام کی بھی یقین دہانی کرائی۔وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کیا کہ دونوں ہم منصبوں کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی اور ددونوں نے اپنے ملکوں کے دورے کی دعوت دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کی تجارتی پالیسیوں ،جنوبی چین سمندر میں فوجی مشقوں اور شمالی کوریا پر بہت کم دباؤ ڈالنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور اب یہ پہلاموقع ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

مزید : صفحہ اول