ٹرمپ اور مودی کی خوشنودی کیلئے حافظ سعید کو نظر بند کرنیوالے غداروں کا انجام یاد رکھیں: سراج الحق

ٹرمپ اور مودی کی خوشنودی کیلئے حافظ سعید کو نظر بند کرنیوالے غداروں کا انجام ...

لاہور( اے این این ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کہا ہے کہ ٹرمپ اور مودی کی خوشنودی کیلئے حافظ سعید کو نظر بند کرنے والے حکمران میر جعفر اور میر صادق کا انجام یاد رکھیں۔ حافظ سعید کو نظر بند کرکے حکمرانوں نے ٹرمپ کو یقین دلا دیا ہے کہ وہ اس کے احکامات پر آنکھیں بند کرکے عمل کریں گے ۔ ٹرمپ کے آنے سے مشرف ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں اور دبئی میں لوگوں کو بلا کر ملک کی تقدیر بدلنے کے دعوے کئے جارہے ہیں ،حکمرانوں نے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کا خیال دل سے نہ نکالاتوبیس کروڑ عاشقان مصطفیؐ غازی علم دین اور غازی ممتاز قادری شہیدکے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستانیوں اور قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو امریکہ کے ہاتھ فروخت کیا، لیکن اب بہت جلد امریکی غلاموں کا دور ختم اور محمد ؐ کے غلاموں کا دور شروع ہونے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب بھی حقیقی احتساب ہوا ایوانوں میں بیٹھے بڑے بڑے مگر مچھ جیلوں میں ہونگے اور دولت کے بل بوتے پر عوام پر مسلط ہونے والے حکمران کٹہرے میں کھڑے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ لٹیروں کا یہ ٹولہ خود کو احتساب سے بچا نہیں سکتا۔مالی کرپشن کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور نظریاتی کرپشن کے مجرموں کا یوم الحساب قریب ہے اوربہت جلد غربت اورمہنگائی کے ستائے عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں تک پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے آئین کی دفعہ 62/63پر عملدرآمدکرنے کی بجائے اسے مذاق بنا رکھا ہے۔

مزید : صفحہ آخر