نواز شریف کے فیتوں سے مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اُٹھتے ہیں: مسلم لیگ(ن)

نواز شریف کے فیتوں سے مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اُٹھتے ہیں: مسلم لیگ(ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (اے این این) مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے تحریک انصاف اور عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے فیتوں سے دشمن کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں،تبدیلی دھرنوں سے نہیں کام سے آ تی ہے،عمران خان بتائیں کے پی میں کیا بدلا ہے،جو آدم خور چوہے نہ مار سکے وہ صوبے کو کیا بدلیں گے،یہ کام بھی ہم ہی کرینگے،فاٹا اصلاحات بھی مسلم لیگ(ن) ہی دے گی،تحریک انصاف نے دھرنوں اور ریلیوں میں وقت ضائع کیا،کس نے کہا تھا شیر کی کھچار میں ہاتھ ڈالو،ہم یہاں آ گئے ہیں تو جائیں گے نہیں ،وزیر اعظم کا احتساب چاہنے والوں کا اپنے صوبے میں جن حساب ہوا تو چیخیں نکل گئیں ،وزیر اعظم پانامہ سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے ، پاکستان کے دشمنوں کو تکلیف ہے کہ اگر ایٹمی طاقت معاشی طاقت بھی بن گئی تو وہ اسے ڈکٹیشن نہیں دے سکیں گے،صوابی میں مسلم لیگ(ن) کے جلسہ عام سے خطاب میں وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست ہیرو کا کام نہیں بلکہ یہ سنجیدہ لوگوں کا کام ہے، عمران خان کو کیا پتا سیاست کیا چیزہے اور عوام کے مسائل کیا ہیں جب کہ کارکن کو پتا ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا سیاسی تدبر نہ ہوتا تو خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت نہ بنتی، مولانا فضل الرحمان کی بات مان لیتے توخیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہوتی جب کہ خیبرپختونوا کی حالت بدلنے والے پشاور کے چوہے تو مار نہیں سکے، صوبے کے حالت کیا بدلیں گے۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران نیازی جمہوریت کے لیے بوجھ بن گئے ہیں لیکن وہ یہ جان لیں کہ فیصلہ عوام کا چلے گا دھرنے کا نہیں جب کہ خود ان سے خیبرپختونخوا میں پولیو کنٹرول نہیں ہوتا اور جب احتساب ہونے لگا توخود ہی احتساب کے ادارے کا کباڑہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بدزبانی نے ہمیں جواب دینے پرمجبورکیا، چند لوگ ٹی وی اسکرین پربیٹھ کرتین ٹائم جھوٹ بولتے ہیں لیکن بعض لوگوں کے پاس ٹی وی اسکرین ہے تو ہمارے پاس جلسہ ہے جوعوام کی طاقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ نواز شریف کو ملے اور سنگل سیٹر سگار پیتے، بلاول بھٹو یا عمران خان فیصلہ کریں، ایسا نہیں ہوگا جب کہ اداروں پر دباو ڈال کر جمہوریت کے خلاف کاررائی نہ کرو، عوام کو بہت قربانیوں کے بعد جمہوریت ملی ہے۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کیس میں مسلم لیگ(ن) سرخروہوکرنکل آئی اور پاناما کا بھی پاجاما بن جائے گا جب کہ یہ کہتے ہیں وزیر اپنا کام نہیں کرتے لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں ہم پیرا شوٹ سے وزیر نہیں بنے، وزیرخزانہ اسحاق ڈارخزانہ بھررہے ہیں، کوئی ریلوے سیدھی کررہا ہے تو کوئی بجلی کے منصوبے بنارہا ہے اور اپنے حصے کا کام بغیرٹی اے ڈی اے کے کرتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ملک کی ترقی سے خوشی کیوں نہیں ہوتے، جب ہمیں حکومت ملی تو پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا تھا لیکن مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک میں امن و امان قائم کیا، ملک میں لوڈشیڈنگ عروج پر تھی، ملک میں کوئی بجلی کا کارخانہ نہیں بن رہا تھا جب کہ چین کو پچھلی حکومت پراعتماد نہیں تھا لیکن چین نے ہماری حکومت کو پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ تحفے میں دیا۔سعد رفیق نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ سی پیک کسی ایک شہر کے لیے نہیں پورے ملک کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، ملک بدلنا شروع ہوا تو بعضوں کے پیٹ میں درد ہونے لگا،جب موٹروے بنتا ہے، ریلوے ٹھیک ہوتا ہے، بجلی آتی ہے تو اس کے پیٹ میں درد کیوں اٹھتا ہے، عمران خان خود تو کچھ نہیں کرسکے، پشاور کے چوہے تو مار نہیں سکے، یہ پولیو کو کنٹرول نہیں کرسکے، ان کے سو کروڑ درخت کہاں گئے؟۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف نے ترقی کے جو منصوبے شروع کیے ہیں انہوں نے پاکستان کے دشمنوں کے پیٹ میں مروڑ ڈال دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو تکلیف ہے کہ اگر ایٹمی طاقت معاشی طاقت بھی بن گئی تو وہ اسے ڈکٹیشن نہیں دے سکیں گے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج تک کوئی وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے لییا تنے منصوبے شروع نہیں کرسکی جتنے ہم نے کیے، صوابی یونیورسٹی کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کا فیصلہ ہے کہ ہم نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے، خیبر پختونخوا ن لیگ کا قلعہ ہے، 2018 میں یہاں ن لیگ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں قومی معیشت انتہائی کمزور تھی تاہم اب بین الاقوامی ادارے پاکستان کو ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ملک نے گزشتہ66 سال کے دوران صرف سولہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی تاہم موجودہ حکومت اگلے سال تک گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے گی جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری قوم کی قسمت بدل دے گی کیونکہ چین اس منصوبے میں پچاس ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں جن میں بھاشا، داسو، دیامر اور کرم تنگی ڈیم، لواری ٹنل، گلگت چکدرہ روڈ، گریٹر پشاور سرکلر ریلوے لائن اور گولان گول پن بجلی منصوبے کی تعمیر او رپیہورکینال کی توسیع شامل ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صرف دھرنوں اور احتجاج میں اپنا وقت ضائع کیا اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کو مایوس کیا ہے۔اس سے پہلے امیر مقام نے صوابی کے دس دیہات میں قدرتی گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا، یہ منصوبہ بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -