سربراہ سی آئی اے کی ترکی آمد،صدر اور وزیر اعظم سے اہم امور پر گفتگو

سربراہ سی آئی اے کی ترکی آمد،صدر اور وزیر اعظم سے اہم امور پر گفتگو

واشنگٹن (صباح نیوز) ترکی نے امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ، مائیک پومپیو کا پرجوش خیرمقدم کیاہے جن کی ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیر اعظم بن علی یلدرم اور اپنے ترک ہم منصب حقان فدان سے ملاقات ہوئی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پومپیو کے دورے سے پہلے منگل کو امریکی اور ترک صدور کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی، جسے دونوں فریق نے تعمیری قرار دیا ہے۔امریکہ کی جانب سے داعش کے خلاف لڑائی میں سیرئن کرد ملیشیا وآئی پی جی کے لئے جاری حمایت پر ترکی کو اختلاف ہے، وہ اس حمایت کو ترک کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے، جو سی آئی اے کے سربراہ کے دورے کے دوران بات چیت کے دو اہم موضوع ہوں گے۔

ترکی آمد

مزید : صفحہ اول