جامعہ پنجاب کے ہاسٹل میں اینٹو ں اور ڈنڈوں سے لیس دو طلبہ گروپوں میں تصادم ، 6زخمی

جامعہ پنجاب کے ہاسٹل میں اینٹو ں اور ڈنڈوں سے لیس دو طلبہ گروپوں میں تصادم ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے+ ایجوکیشن رپورٹر) مسلم ٹاؤن کے علاقہ جامعہ پنجاب میں طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں چھ طلبہ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیاہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق جامعہ پنجاب میں طلبا کے دوگروپوں میں تصادم ہو گیا۔ ایک گروپ ڈنڈا بردار ہے تو دوسرے گروپ کی بردار فورس اینٹ تھا۔ جامعہ میں کشیدگی بڑھنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انتظامیہ بھی پولیس کے ساتھ صورت حال کنٹرول کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ تاہم دونوں گروپ منتشر ہونے کو تیار ہی نہیں۔ پولیس کی جانب سے دونوں گروپوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے تفتیش جا ر ی ہے جلد حقائق واضح ہو جا ئیں گئے ۔ تصادم کی اطلاع ملنے پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان ، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، آر او ون ڈاکٹر عبداللہ خان درانی، دیگر انتظامی افسران اور سکیورٹی گارڈز موقع پر پہنچ گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان نے دونوں گروپوں کے طلباء سے مذاکرات کئے جس کے بعد طلباء پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔ جبکہ قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ کی ہدایت پر رجسٹرارڈاکٹر ڈاکٹر نعیم خان نے واقعہ کی انکوائری کے لئے چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم خان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے فوری اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس کے ماحول کو ہر صورت پرامن رکھے گی اور بدامنی کے واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -