مہمند ایجنسی ، افغان دہشتگردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی پر بھاگ گئے

مہمند ایجنسی ، افغان دہشتگردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی ...

راولپنڈی/مہمند ایجنسی (آئی این پی) مہمند ایجنسی میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹ پرا فغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کا حملہ پاک فوج نے ناکام بنا دیا،پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی پر دہشت گرد واپس افغانستان بھاگ گئے ۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں سرحدی چیک پوسٹ پرحملہ کیا،جس پر پاک فوج نے دہشت گردوں کے حملے کا موثر جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد واپس افغانستان بھاگ گئے ۔

مزید : صفحہ اول