پاکستان ایٹمی میدان میں بھارت سے پیچھے نہیں، عبدالقدیر خان

پاکستان ایٹمی میدان میں بھارت سے پیچھے نہیں، عبدالقدیر خان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی میدان میں بھارت سے پیچھے نہیں ہماری ایٹمی طاقت سے بھارت اچھی طر ح با خبر ہے وہ کبھی جا رحیت کی غلطی نہیں کر ے گا ۔ ہمارے پا س سب کچھ ہے لیکن دیانتدار لیڈر شپ نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالقدیر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاعی لحاظ سے ایٹمی میدان میں ہندوستان کے پیچھے نہیں ہے ایمٹی محاذ پر آج ہم جہاں کھڑے ہیں دوسروں کی نسبت بھارت زیادہ جانتا ہے ہماری طاقت کی وجہ سے بھارت ہم سے جارحیت نہیں کرتا ۔ دشمن ہمارا بال بھی بھیکا نہیں کر سکتا ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ بھارت کی کوشش سپر پاور بننے کی ہے ہم سے لڑنے کی نہیں ۔ ہمارے پاس سب کچھ ہے لیکن دیانتدار لیڈر شپ نہیں ہے ۔

مزید : صفحہ اول