خطرہ صرف سرحدوں پر ہی نہیں ملک میں چھپے دشمنوں سے بھی ہے : چودھری نثار

خطرہ صرف سرحدوں پر ہی نہیں ملک میں چھپے دشمنوں سے بھی ہے : چودھری نثار

 پبی(اے این این) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ خطرہ صرف سرحدوں پرہی نہیں ملک میں چھپے دشمنوں سے بھی ہے ، دشمن کا کوئی روپ ہے نہ اصول وہ چھپ کر وار کرتا ہے ، مسلح افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کیلئے ایک مثال ہے ۔انسداد دہشت گردی کے مرکز پبی میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثارنے کہا کہ دہشت گردوں کو بچوں ، بوڑھوں اور عورتوں کو مارنے میں بھی کوئی عار نہیں چنانچہ خطرہ صرف سرحدوں پرہی نہیں ملک میں چھپے دشمنوں سے بھی ہے ، دشمن کا کوئی روپ ہے نہ اصول، وہ چھپ کر وار کرتا ہے ڈرپوک دشمن پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے لیکن مسلح افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کیلئے ایک مثال ہے جنہوں نے اپنے خون سے اس ملک میں امن لوٹایا ہے ،قوم کو اپنے جوانوں ، شہیدوں اور مجاہدوں پر فخر ہے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم ٹریننگ سینٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ بعدازاں وزیر داخلہ نے کورس مکمل کرنے والے گریجویٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے اس موقع پر کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔

چودھری نثار

مزید : صفحہ اول