ریپ کرنیوالے کی کھال اتار کر نمک مرچ ڈالنی چاہیے ،بھارتی وزیر

ریپ کرنیوالے کی کھال اتار کر نمک مرچ ڈالنی چاہیے ،بھارتی وزیر

نئی دہلی(اے این این) بھارت کی آبی ذخائر کی وزیر اوما بھارتی نے کہاہے کہ انھوں نے ریپ کرنیوالے ملزم کو زندگی کی بھیک مانگنے پر مجبور کیا اور پولیس سے اس پر تشدد کروایا۔ اوما بھارتی کے مطابق انھوں نے اس شخص پر الزام عائد کرنے والوں سے کہا تھا کہ وہ اسے الٹالٹکا ہوا دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریپ کرنیوالے کو متاثرین کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا جانا چاہیے یہاں تک کہ وہ معافی مانگنے لگے۔ اوما بھارتی نے یہ بیان اتر پردیش میں ایک مقامی سیاستدان کے لیے انتخابی مہم کے دوران دیا۔انھوں نے جولائی 2016 کے ایک غیر معروف کیس کا ذکر کیا جس میں ماں اور بیٹی کو بلند شہر میں گینگ ریپ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ ریپ کرنے والوں کو الٹا لٹکا کر اتنا مارنا چاہیے کہ ان کی کھال اتر جائے۔انھوں نے کہا کہ ان کے زخموں پر نمک اور مرچ ڈالنی چاہیے تاکہ ان کی چیخیں نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ 2003 اور 2004 کے دوران مدھیہ پردیش کی وزیرِ اعلی تھیں تو انھوں نے ایسا ہی رویہ رکھا۔

بھارتی وزیر

مزید : صفحہ اول