کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ گئے ، آج سے آگاہی مہم شروع کر رہی ہوں : مشعل ملک

کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ گئے ، آج سے آگاہی مہم شروع کر رہی ہوں : مشعل ملک

 لاہور (فورم رپورٹ) کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے کہا ہے کہ عالمی احتجاج کے باوجود آج تک مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کی میتیں ان کے ورثاء کے حوالے نہیں کی گئیں۔ پاکستان فورم میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے اور وادی سے سینکڑوں نوجوانوں کو اغوا کرکے ٹارچر سیلز میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مشعل ملک کا کہنا تھا کہ وہ پورے پاکستان میں کشمیریوں پر ظلم کے خلاف آگاہی مہم شروع کر رہی ہیں جس کا مقصد حکومتی اور سیاسی رہنماؤں کے علاوہ عوام کی جانب سے عالمی امن کیلئے ایک مضبوط پیغام دینا ہے۔ اس سلسلے میں آج سے ہی اس مہم کا آغاز کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سی پیک سے گھبرا کر کشمیر میں ظلم کا بازار مزید گرم کر رہا ہے۔ عالمی قوتیں اکنامک کاریڈور کو امن کا کاریڈور بناسکتی ہیں اور جن ممالک کے اس کاریڈور سے معاشی مفادات وابستہ ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اکنامک کاریڈور کے تحفظ کیلئے کشمیر میں امن کو یقینی بنائیں اور یہ امن کشمیریوں کو آزادی دیئے بغیر ممکن نہیں۔

مزید : صفحہ اول