مخدوم علی خان کی سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کیس کی پیروی سے معذرت

مخدوم علی خان کی سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کیس کی پیروی سے معذرت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)مخدوم علی خان ایڈووکیٹ نے سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کیس کی پیروی سے معذرت کرلی انہوں نے کیس سے دستبرداری کے فیصلے سے متعلق وزارت داخلہ کو خط لکھ دیاہے۔سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس میں وزارت داخلہ کے وکیل مخدوم علی خان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے میں حکومتی مقدمات میں پرائیویٹ وکلا کی خدمات نہ حاصل کرنے کا حکم دیا ہے اس لئے وزارت داخلہ کی جانب سے کیس کی پیروی نہیں کرسکتا ۔ واضح رہے کہ مخدوم علی خان پانامہ لیکس کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے بھی وکیل ہیں۔

مخدوم علی خان

مزید : کراچی صفحہ اول