کراچی،سائٹ سے 3 مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی،سائٹ سے 3 مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سائٹ میں باوانی چالی کے قریب پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق ملزمان میں حنیف عرف شعیب، محمود عرف منا اور طارق عرف چیمبر شامل ہیں جن کے قبضے سے 2دستی بم اور 2پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول