فیصل آباد میں پتنگ بازی عروج پر کیمیکل ڈور پھرنے سے 2افراد زخمی ، 209گرفتار

فیصل آباد میں پتنگ بازی عروج پر کیمیکل ڈور پھرنے سے 2افراد زخمی ، 209گرفتار

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود ضلع بھر میں منچلوں کی طرف سے پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گزشتہ روز کیمیکل ڈور پھرنے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ضلع بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 209ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 191مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے دو ہزار سے زائد پتنگیں اور 300سے زائد کیمیکل گوٹ اور چرخیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے. بتایا گیاہے کہ تھانہ رضا آباد کے بارونق علاقہ نڑوالا روڈ پر بیس سالہ آصف اور 22سالہ طارق موٹر سائیکل پر بازار کی طرف جا رہے تھے کہ گلے پر کیمیکل ڈور پھرنے سے زخمی ہو گئے جن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر تھانہ کوتوالی پولیس نے ملزم شبیر‘ تھانہ جھنگ بازار پولیس نے ملزمان شمس العارفین‘ نعیم شہزاد اورافضل‘ تھانہ غلام محمد باد سے وقاص اور حسنین‘ تھانہ پیپلزکالونی پولیس نے وقاص اور ساجن مسیح‘ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے ملزمان محمد رمضان شوکت‘ عبدالقیوم‘ محمد احمد‘وقاص احمد‘ارسلان اور مدثر راشد‘ تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے ملزمان محمد زوہیب‘ محمد ولید‘حمزہ‘ جنید اور عامر‘ تھانہ منصور آباد پولیس ملزمان محمد یوسف‘ محمد عثمان‘ عابد حسین اور محمد وحید‘ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے ملزمان محمد رمضان اور سعید‘تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزمان محمد صادق‘محمد بلال اورمحمد عمران‘تھانہ سمن آباد پولیس نے ملزم اعجاز صادق‘ تھانہ صدر فیصل آباد پولیس نے ملزمان قاصد‘عثمان‘ یوسف اور وقاص‘ تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے ملزمان محمد فاروق اور فیضان اور دیگر مختلف مقامات سے ملزمان کو متعلقہ سامان سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں. جبکہ شہر بھر میں پولیس کی طرف سے ہونے والے کارروائی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

پتنگ بازی

مزید : کراچی صفحہ اول