کراچی ،پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا

کراچی ،پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا، جاں بحق طالبعلم کی شناخت غلام اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے مسافر کوچ کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مسافر بسیں شہروں کی زندگی نگلنے لگیں، شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جمعہ کو بھی کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں تیز رفتار مسافر کوچ نے طالبعلم کو کچل دیا۔16سالہ طالبعلم نے یونیفارم پہنا ہوا تھا، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق طالبعلم کی شناخت غلام اللہ خان سے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق طالبعلم گلگت استور کا رہائشی ہے جبکہ پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس کے کنڈیکٹر غلام مرتضی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور یاسر فرار ہے، طالبعلم غلام اللہ خان اسی بس میں لسبیلہ سے سوار ہوا تھا ، بریک لگنے کے باعث بس سے گر کر جاں بحق ہوا۔یاد رہے گذشتہ روز بھی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تیز رفتار منی بس کو حادثے میں چار افرادجاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں جاں بحق 2 خواتین یونیورسٹی طالبات تھیں، جو یونیورسٹی سے نکلی تھیں اور شاید بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں۔ دونوں طالبات وفاقی اردو یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھیں۔

Back to C

مزید : کراچی صفحہ اول