سبز انقلاب کا راستہ روکنا اب کسی کے بس کا روگ نہیں : امیر مقام

سبز انقلاب کا راستہ روکنا اب کسی کے بس کا روگ نہیں : امیر مقام

 پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ صوابی کے عظیم الشان تاریخی جلسے نے واضح کردیاکہ عوام عمران خان کی الزام تراشی،دشنام طرازی اورمنفی سیاست نہیں بلکہ نوازشریف کی تعمیری اورترقی سیاست کے دلدادہ ہیں اورچاہتے ہیں، صوبے میں سبزانقلاب کاراستہ روکھنااب کسی کی بس کی بات نہیں، عوام کی فلاح وبہبود،خدمت اورسہوالیات کی فراہمی ہی میرے سیاست کامقصدہے،وزیراعظم کامشیرہوں اوروزیراعظم کی جانب اورانکی ہدایات پرترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ چندعناصرکوصوابی کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،صوابی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے صوابی کے منتخب نمائندے حواس باختہ ہوگئے ہیں اورترقیاتی منصوبوں کیخلاف ناکام ہتھکنڈے استعمال کرنے لگے ہیں مگرخاطرجمع رکھیں عوام کی فلاح وبہبوداورسوئی گیس وبجلی کی فراہمی سے کوئی مائی کالعل مجھے نہیں روک سکتا،عوامی خدمت میراوژن اورمشن ہے۔انہوں نے کہاکہ جنہوں نے سیاست مجھ سے سیکھی اورجومیرے زندہ بادکے نعرے لگارہے تھے آج صرف اسلئے تذبذب کاشکارہیں کہ جوبنیادی سہولت صوابی کے عوام کوپاکستان مسلم لیگ(ن)نے دی وہ منتخب نمائندے اپنے دورحکومت میں نہ دے سکے،انہیںآئندہ انتخابات میں اپنی نشستیں مسلم لیگ(ن)کی اس سبزسیلاب میں ڈوبتی نظرآرہی ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع صوابی میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات ڈاکٹر احسان اقبال،وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعدرفیق اورپارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات ڈاکٹرعباداللہ سمیت دیگرقائدین بھی موجود تھے۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے 120ملین روپے کی زائدلاگت سے صوابی کے 19دیہاتوں کیلئے سوئی گیس فراہمی منصوبے کابھی افتتاح کیا۔اس موقع پر جہاد بہادر باچا،محمداکرام باچا اورشیرازباچانے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ آج صوابی میں بھی تبدیلی کی تابوت پرآخری کیل ٹھونک دی ہے،جوتبدیلی صوابی کے عوام چاہتے تھے وہ انہیں محمدنوازشریف اورانکی ٹیم نے دیدی ہے،صوابی کاہرفردنوازشریف کاسپاہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج صوبہ خیبرپختونخواگوعمران گو اورآؤ نوازشریف آؤکی فلک بوس نعروں سے گونج رہاہے ،جوسلہ خان صاحب نے خیبرپختونخواکے مینڈیٹ کادیاہے عوام اسکاحساب آئندہ انتخابات میں پوراکردیں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ انجینئرامیرمقام شیرپختونخواہیں اوروفاقی حکومت کانمائندہ ہیں تاہم وزیراعظم محمدنوازشریف کی طرف سے انہیں خیبرپختونخوامیں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کامکمل اختیاردیاگیاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول