مہمند ایجنسی میں 8 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

مہمند ایجنسی میں 8 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )ہیڈ کوارٹر غلنئی ہسپتال میںآٹھ روزہ پولیوقطروں مہم اور ویکسینیشن کا افتتاح کردیا گیا۔ ایجنسی بھر میں 29340 بچو ں کو پولیو قطرے پلائے اور ویکسین لگائے جا ئینگے ۔محکمہ صحت، پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام اور قبا ئیلی مشران کی شرکت ۔تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز ہیڈ کورٹر غلنئی ہسپتال میں ایجنسی بھر میں آٹھ روزہ پولیو مہم اور بچوں کو ویکسین لگانے کا افتتاح کر دیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمید اللہ، ایجنسی سرجن ڈاکٹر ذاکر ، ایم ایس ڈاکٹر شاد محمد ،تحصیلدار حلیمزئی عصمت اللہ وزیراور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ پولیو قطروں اور ویکسین کا یہ مہم آٹھ دن تک جاری رہیگا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے کہا کہ ایجنسی بھر میں 29340 بچو ں کو پولیو قطرے پلائے اور ویکسین لگائے جا ئینگے۔جس کے لیے 255 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔جو کہ حجروں، مسا جد اور صحت کے مراکز میں چارماہ سے لیکر دو سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جا ئینگے اورحفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے ۔جس کی ما نیٹرنگ کے لیے 39 اہلکارخد مات انجام دینگے جبکہ 13 سپر وائزر ایجنسی بھر میں ان ٹیموں کی نگرانی کرینگے۔انہوں نے کہا ان قطروں اور ویکسین میں کو ئی مضر صحت اجزاء نہیں ہیں عوام کو اس پروگرام میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لے۔ والدین اور قبائلی عمائدین پولیو کے قطروں سمیت اپنے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کے ہر مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے۔تقریب کے آخر میں پی اے مہمند کی قیادت میں محکمہ صحت و پولیٹیکل حکام اور عمائدین نے غلنئی ہسپتال میں پولیو آگاہی واک کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول