ناجوڑ ایجنسی ، قبائلی ملک کے گھر کے سامنے دھماکہ ، بچہ جاں بحق ، 4 زخمی

ناجوڑ ایجنسی ، قبائلی ملک کے گھر کے سامنے دھماکہ ، بچہ جاں بحق ، 4 زخمی

 خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)باجوڑ ایجنسی تحصیل اُتمان خیل ارنگ میں ملک ناصر خان کے گھر کے سامنے دھماکہ۔چار افراد زخمی جبکہ سات سالہ بچہ جان بحق ۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی ہیڈکوارٹر خار سے تیس کلو میٹر فاصلے پر تحصیل اُ تمان خیل ارنگ کے گاؤں بادو میں اُس وقت دھماکہ ہوا جب ملک ناصر خان گھر سے نکل کر گاڑی میں سوار ہوا د دھماکے کے نتیجے میں سات سالہ سدیس ولد مراد جان بحق جبکہ بارہ سالہ عادل ولد رؤف،رؤف ولد ناصر خان ابراہیم ولد شیر ملک اور رحیم الدین ولد تازہ خان شدید زخمی ہوئے زخمیوں میں سے تین افراد کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ جبکہ ایک زخمی کو خار ہسپتال منتقل کیا گیاہے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی پولٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سرچ اپریشن شروع کیا اور متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے خار جیل منتقل کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول