شاعرہ فاخرہ بتول کوورلڈ آپیٹم آف ہیومینٹی ایوارڈ سے نوازا گیا

شاعرہ فاخرہ بتول کوورلڈ آپیٹم آف ہیومینٹی ایوارڈ سے نوازا گیا

اسپین (خصوصی نامہ نگار)ممتاز شاعرہ فاخرہ بتول کو نائیجیریا میں امن کے لیے عالمی ادارے کی طرف سے ورلڈ آپیٹم آف ہیومینٹی سے نوازا گیا ہے یہ ایواڈ انہیں ان کی کتاب "اجنبی آنکھیں" کے لیے دیا گیا جسے اردو سے انگلش میں ترجمہ کرکے 2015 میں شائع کیا گیا۔WIP سے وہ اپنا یہ ایواڈ 27 اپریل 2017 کو نائجیرین انٹرنیشنل اکنامک سمٹ میں وصول کریں گئی۔16 نومبر 2016 کو جیوری نے اس کی منظوری دی تھی۔فاخرہ بتول اس سے پہلے بھی دو عالمی ایواڈ حاصل کر چکی ہیں۔فرانگ بردھی ایوارڈ 2014 البانیہ تیونس سے اور بہترین عالمی شاعر ایوارڈ 2013 جو کہ عالمی شاعری ،ترجمہ اور تحقیق سنٹر چائنا۔ہم انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں اور انکی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر