امن مشق 2017،کراچی کی بندرگاہ پر عارضی بازار قائم

امن مشق 2017،کراچی کی بندرگاہ پر عارضی بازار قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امن مشق 2017کے موقع پر کراچی کی بندرگاہ پر ایک عارضی بازار قائم کیا گیا ہے ،جہاں پاکستان کی روایتی مصنوعات اور دستکاری کے خوبصورت فن پارے رکھے گئے ہیں ۔اس ضمن میں پاک بحریہ کے کموڈور فواد امین بیگ نے بتایا کہ ان مشقوں کے دوران دنیا کے سامنے پاکستانی مصنوعات اور ثقافت کو اجاگر کرنے کا بھر پور موقع ہوگا۔کراچی کی بندرگاہ پر بنے اس عارضی بازار میں شیشم کی لکڑی سے بنے فرنیچر، صندوق، سنگ مرمر اور دھاتوں سے بنی مختلف آرائشی اشیا بھی رکھی گئی ہیں جبکہ لیدر گارمنٹس، زیورات اور علاقائی ملبوسات بھی اسٹالز کی زینت ہیں۔ مشقوں میں شریک غیرملکی فوجی یہاں سے خریداری بھی کرسکیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر