فردوس شمیم نقوی کایونیورسٹی روڈ ٹریفک حادثے پرا ظہار افسوس

فردوس شمیم نقوی کایونیورسٹی روڈ ٹریفک حادثے پرا ظہار افسوس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے یونیورسٹی روڈ بس حادثے میں خواتین سمیت 4افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے خستہ حال سڑکوں پر کوچوں اور منی بسوں کا ریس لگانا قیمتی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔غلط منصوبہ بندی اور جگہ جگہ کھدائی اور ملبا جمع ہونے سے روڈ حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔فردوس شمیم نقوی نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی اور صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ اس سانحہ میں زخمیوں کے لئے بہترین طبی سہولیات اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی معاوضہ دیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر