سیڈ وینچرز اور سوشل انٹرپرائزاکیڈمی انٹرنیشنل کے درمیان معاہدہ

سیڈ وینچرز اور سوشل انٹرپرائزاکیڈمی انٹرنیشنل کے درمیان معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں سوشل انٹرپرائزاکیڈمی کی انٹرنیشنل فرینچائزقائم کرنے کے حوالے سے برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی میں سیڈ وینچرز اور سوشل انٹرپرائزاکیڈمی سکاٹ لینڈ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔سیڈ وینچرز کے بانی اور چیف ایگزیکٹیوفراز خان اور سوشل انٹرپرائزاکیڈمی کے مینیجنگ ڈائریکٹر(SAM BAUMBER)نے معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقعپر برٹش ہائی کمشنر بیلنڈا لوئس بھی موجود تھیں۔سوشل انٹرپرائزاکیڈمی پاکستان کے ذریعے مقامی سوشل انٹرپرینیورز کو تربیت دی جائے گی تا کہ وہ پاکستان کے سوشل انٹرپرائزسیکٹر کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔اس موقع پر سوشل انٹرپرائزاکیڈمی کے مینجنگ ڈائریکٹر SAM BAUMBERکا کہنا تھا کہ سیڈ ہنچرز اور ایسے دیگر ادارے پاکستان کے سوشل انٹرپرینیورز کو چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے مدد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تتھا کہ انہیں سیڈ وینچرز کے ساتھ پارٹنر شپ قائم ہونے پر خوشی ہے اس سے مقامی سپورٹ ایکو سسٹم کے قیام کیلئے سکاٹش حکومت اور برٹش کونسل کی جانب سے تعاون حاصل ہو گا۔سیڈ وینچرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فراز خان کا کہنا تھا کہ سوشل انترپرائز کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک سے پاکستان میں معاشی ماحولیاتی ، تعلیمی اور دیگر ایسے چیلنجز کو مواقع میں تندیل کیا جا سکے گا جس کی بدولت کمیونیٹیز کو مضبوط کیا جا سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس شراکت سے ہمارے پاکستان میں سوشل انٹرپرینیورشپ کی اہم ایجنٹ کے طور پر پیش کرنے کے عزم کو تقویت حاصل ہو گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر