حسن ابدال شہر کی صفائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ظہیراحمد

حسن ابدال شہر کی صفائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ظہیراحمد

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)صاف شہر مہم!شہر کے چپے چپے کی صفائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔سالوں کی گندگی اٹھوانے میں وقت ضرور لگے گا مگر جذبے سچے ہوں تو کوئی کام نا ممکن نہیں ہوتا۔ مخالفین صرف بڑھکیں مارتے رہیں ہم کام کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ نے گذشتہ روز صاف شہر مہم کے اگلے مرحلے میں محلہ سخی نگر اور گردونواح سے گندگی کے سالوں پرانے ڈھیر اٹھوانے کے کام کی نگرانی کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروائش چیئرمین چوہدری زبیر اقبال۔کونسلر سرفراز علی اعوان۔سعید اختر۔اختر علی۔یاسر دلاور اور دیگر بھی موجود تھے۔بھاری مشینری کی مدد سے محلہ سخی نگر سے گندگی کو اٹھوا دیا گیا جبکہ گندے نالوں کی صفائی بھی عمل میں لائی گئی۔صفائی کا کام سارا دن جاری رہا جسکی نگرانی چیئرمین اور اس کی پوری ٹیم خود موقع پر موجود رہ کر کرتی رہی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر احمد نے کہا کہ ہم نے اس شہر کی خوبصورتی کو واپس لانا ہے جس کے لیے ہمارے جذبے مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ تک شہر یوں کو بے یار و مددگار چھوڑ کر اقتدار کے مزے لینے والے آج عوام میں جانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔عوام نے ہمیں اقتدار شہر کی خدمت کرنے کے لیے دیا ہے اور اس شہر کو مثالی بنانے کا عہد ہم اللہ کی مدد اور عوام کی طاقت سے پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین فنڈز روکنے کی بات کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ جانتے ہیں کہ میجر گروپ اپنا اور اس شہر کا حق لینا جانتے ہیں ۔ہمارا ماضی کھلی کتاب کی مانند ہے جس سے ہمارے مخالفین بھی اچھی طرح واقف ہیں۔شہر میں جاری صفائی مہم پر عوام نے نو منتخب چیئرمین اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر