ن لیگ کو میرٹ کی پاسداری پر عوامی مینڈیٹ ملا،راجہ مطلوب

ن لیگ کو میرٹ کی پاسداری پر عوامی مینڈیٹ ملا،راجہ مطلوب

جہلم (بیورو رپورٹ) ن لیگ کو میرٹ قانون و آئین کی پاسداری پر عوامی مینڈیٹ ملا نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی۔ محکمہ تعلیم میں بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے اور اعلیٰ عہدوں پر ملازمتوں کے لیے صاف شفاف پبلک سروس کمیشن کی تشکیل ہو چکی ہے ۔ مختلف شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں جس سے ریاست کے عوام کو بلا شخصیص فائدہ ہوگا میگا پراجیکٹس پر بھی کام جاری ہے ۔ ایم این اے مسلم لیگ ن جہلم نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ایسے انقلابی اقدامات کر رہی ہے جس سے گڈ گورننس لوگوں کو زمین پر نظر آتا دکھائی دے گا۔ محکمہ تعلیم میں بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے اور اعلیٰ عہدوں پر ملازمتوں کے لیے صاف پبلک سروس کمیشن کی تشکیل ہو چکی ہے ۔ دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہے جس سے ریاست کے عوام کو بلا تخصیص فائدہ ہوگا ۔ پاکستان میں جو بڑے بڑے میگا پراجیکٹس تکمیل ہوئے ہیں اور جن پر کام جاری ہے وہ مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دور میں ہی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میرٹ ، قانون و آئین کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے ۔ پاکستان میں سابقہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے جس طرح ریاستی اداروں کی تشخیص کو پامال کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ امت مسلمہ کی امیدوں اور آرزووں کا مہور اور مرکز پاکستان ہے ایٹمی پاکستان ہی امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور عالمی طاقتوں کا ضامن ہے ۔

Back t

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر