جہلم،تحصیل میونسپل کمیٹی کے ملازمین2ماہ سے تنخواہوں سے محروم

جہلم،تحصیل میونسپل کمیٹی کے ملازمین2ماہ سے تنخواہوں سے محروم

جہلم (بیورو رپورٹ) تحصیل میونسپل کمیٹی کے ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، بچے فاقہ کشی پر مجبور ۔ تفصیلا ت کے مطابق تحصیل میونسپل کمیٹی کے ملازمین جو دن رات جہلم شہر کی خدمت میں لگے رہتے ہیں اور شہر کی صاف ستھرائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے لیکن مسلسل دوماہ سے ان ملازمین کو ان کی تنخواہیں نہ مل سکی ہیں ۔ اس حوالہ سے تحصیل میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے کہا کہ ہمارا کوئی اور ذریعہ معاش نہیں ہیں کبھی اپنے کسی عزیز سے اور کبھی دوکاندار سے ادھار لے کر وقت پاس کر رہے ہیں لیکن انہوں نے بھی ادھار دینا بند کر دیا ہیں ۔ اور بچوں کو بھی سکولوں سے حکم ملا ہیں کہ فیس جمع کروائے ورنہ سکول آنے کی ضرورت نہیں اب ہم فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں جو جمع پونجی تھی وہ ان دو ماہ میں خرچ کر چکے ہیں ہماری حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر