آئی جی سندھ کا 15 سروس کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے سندھ پولیس کی 15 کی سروس کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سندھ پولیس کی 15 سروس کے کال سینٹر کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے، نجی کال سینٹر 15 پر درج کرائی جانے والی شکایات سن کر اسے متعلقہ تھانے کو مطلع کرے گا، جس کے بعد 15 فورس طور پر کارروائی عمل میں لائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے صوبے کے تمام تھانوں میں ایک پولیس موبائل اور عملے کو 15 کی شکایت کیلئے مخصوص کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں، کال سینٹر آوٹ سورس کرنے کی سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔