مولانا فضل ارحمن کی ایس آئی یوٹی میں حافظ حسین احمد کی عیادت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کراچی آمد کے بعد ایس آئی یو ٹی جاکر زیر علاج جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کی عیادت کی اور کچھ دیر انکے ساتھ رہے اس موقع پر پروفیسر ادیب حسن رضوی کے معتمد خاص پروفیسر ڈاکٹر انور نقوی ڈاکٹر اعجاز صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان سید حماد اللہ شاہ مولانا محمد غیاث صاحبزادہ حافظ منیر احمد صاحبزادہ ظفر احمد اور دیگر رہنما موجود تھے سینئر ترین ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کو حافظ حسین احمد کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہاکہ حافظ صاحب پہلے سے بہت بہتر ہیں البتہ ڈائلیسز پابند سے ہوتا رہے گا انہوں نے مذید کہاکہ حافظ صاحب جس کنڈیشن میں داخل ہوئے تھے ڈاکٹر ادیب حسن رضوی کو پوری ٹیم سمیت سخت تشویش تھی مگر اللہ کا کرم واحسان ہے کہ اب بہت تیزی سے ریکارڈ رکوری ہو رہی ہے مولانا فضل الرحمن نے ڈاکٹر ادیب حسن رضوی اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے سے ملک بھر کے ہزاروں افراد کا بلا تفریق اور مفت جو علاج ہورہا ہے اسکی پورے ایشیا میں مثال نہیں ملتی خاص کر ملک بھر کے غریب اور بے سہارا لوگوں کا معیاری علاج پوری انسانیت کی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ ایسے مخلص خدا ترس ڈاکٹرز اور مایہ ناز اداروں کے کردار سے پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے جہاں ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر پروفیسر ادیب حسن رضوی کی نگرانی میں انسانیت کی بلا تفریق خدمت کے جذ بے سے سر شار قابل قدر رجال کار پیدا کیئے ہیں وہاں مفت معیاری علاج معالجہ اس ادارے کی پہچان ہے انہوں نے حافظ حسین احمد سمیت دیگر تمام مریضوں کیلئے جلد صحت یابی اور ادارہ ایس آء ہو ٹی کی ترقی اور پوری ٹیم کیلئے استقامت اور دونوں جہانوں کی کامیابی کی دعا کی بعد ازاں حافظ حسین احمد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا قبل ازیں ایس آئی یو ٹی پہنچنے پر پروفیسر ڈاکٹر انور نقوی اور سینئر ڈاکٹرز کی پوری ٹیم نے مولانا فضل الرحمن کا شاندار استقبال کیا اور انکی ملی قومی اور عالمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا