غیر قانونی پاسپورٹ رکھنے کا الزام،خواجہ مظہر کی ضمانت منظور

غیر قانونی پاسپورٹ رکھنے کا الزام،خواجہ مظہر کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم خواجہ مظہر کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔جمعہ کو وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں غیر قانونی پاسپورٹ رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کے پاس اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا لائسنس موجود نہیں تھا۔ملزم سے سعودی عرب جانے کے خواہشمند 15 افراد کے پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات برآمد ہوئی تھیں۔عدالت نے ملزم کے وکیل محمد رئیس خان ایڈوکیٹ کی استدعا پر خواجہ مظہر کی ایک روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر