ملاکنڈ کی ترقی کا پختہ ارادہ کیا ہے ،احمد علی شاہ باچا

ملاکنڈ کی ترقی کا پختہ ارادہ کیا ہے ،احمد علی شاہ باچا

درگئی ( نمائندہ پاکستان ) پی کے 98کے علاقوں ہیروشاہ ، سید راجیوڑ اور کل داد خان بانڈہ میں سی ڈی ایل ڈی کے عوامی اشتراک سے مکمل کی جانے والے لنک روڈز کے اففتاحی تقریبات سے خطاب کرنے ہوئے ضلع ناظم مالاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ مالاکنڈ کی ترقی کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ ضلعی حکومتوں کو فناشل مشکلات عوامی ترقی کے پراجیکٹس مکمل کرنے میں آڑے آنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے مکمل کی جانے والے سکیموں کی تحفظ ، دیرپا ترقی میں کردار اداء کرنے اورمزید سکیموں کی تکمیل میں بھر پور حصہ ڈالیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سید ظفر علی شاہ ، سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ اور دیگر سرکاری حکام بھی ہمراہ تھے۔ اس سے قبل ضلع ناظم مالاکنڈ سے سید احمد علی باچہ اور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سید ظفر علی شاہ نے سید راجیوڑ میں آواز تنظیم کے اشتراک سے پی سی سی لنک روڈ، گل داد خان بانڈہ لنک روڈ، بر کلے پلو ناؤ لنک روڈ ، کوز کلے پلو ناؤ لنک روڈ، نہر بنگلہ مدینہ کالونی لنک روڈ اور زور منڈئی کے لنک پی سی سی روڈ ز کے اافتتاح کیا اور ان روڈ ز کی تعمیرکے معیار کا تفصیلی معائنہ بھی کیا ۔ گل داد خان بانڈہ ، سید راجیوڑ ، پلو ناؤ ہیروشاہ میں چھ لنک روڈز پرکل 68لاکھ روپے کی لاگت آئی ۔ ضلع ناظم مالاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ نے پلوناؤ ہیروشاہ میں ینگ ویلفئیر ارگنائزیشن اور خٹک ویلفئر ارگنائزیشن کے زیر اہتمام اس سلسلے میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حکومت مالاکنڈ کا یہ حدف ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر ان کے اشتراک سے ہی حل ہو اور اس امر میں ضلعی انتظامیہ ، ضلعی حکومت عوام کے ساتھ ہوگی ۔ انہون نے کہا کہ مالاکنڈ میں عوام مکمل کئے گئے ترقیاتی پراجیکٹس سے مستفید ہورہے ہیں اور ان ترقیاتی منصوبوں کی بھر پور دیکھ بال اب ان کی ذمہ داری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر