صوابی میں ڈی سی کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ

صوابی میں ڈی سی کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ

صوابی (بیورورپورٹ) ڈی ۔ سی صوابی مطیع اللہ خان جوڈیشل لاک اپ صوابی کا دورہ ملزمان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ادویات اور کھانا چیک کیا معمولی نوعیت کی کیسسز میں قید افراد کی رہائی کیلئے کی یقین دہانی ،سپرنٹنڈنٹ مقصود خٹک اور جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا، صفائی کی بہترین انتظامات پر عملہ کو شاباسی دی، محدود وسائل میں جیل مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی مطیع اللہ خان نے صوابی میں قائم واحد جوڈیشن لاک اپ( جیل) کو دورہ کیا مرد و خواتین بارکس جا کر ملزمان سے ملاقاتیں کی اور ان کے مسائل سننے کے بعد معمولی نوعیت کی شکایات کے فوری حل کیلئے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر جوڈیشل لاک اپ صوابی کے سپرنٹنڈنٹ مقصود خٹک نے ڈی سی صوابی کو جیل کے متعلق مکمل بریفنگ دی اور جیل امور میں حائل رکاوٹوں اور سکیورٹی کے متعلق تحفظات سے ڈی سی صوابی کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی صوابی کمشنر صوابی مطیع اللہ خا ن نے جوڈیشل لاک اپ صوابی میں بہترین انتظامات کرنے، صفائی کی بہتر صورتحال اور معیاری کھانا دینے پر سپرنٹنڈنٹ مقصود خٹک اور تمام سٹاف کی کارکردگی کو سراہ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت محدود وسائل میں جوڈیشل لاک اپ صوابی کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریگی#

مزید : پشاورصفحہ آخر