شبڈیرہ ،جائیداد کے تنازعہ نے ایک شخص کی جان لے لی

شبڈیرہ ،جائیداد کے تنازعہ نے ایک شخص کی جان لے لی

بقدر( نمائندہ خصوصی)شبقدر تھانہ سروکلی کے علاقہ پیر قلعہ میں جائیداد کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے مقامی شخص قتل ملزم فرار ہونے میں کامیاب پولیس تھانہ شبقدر نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر تھانہ سروکلی کے علاقہ پیر قلعہ میں جائیداد کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ولید ولد لیاقت حسین کو فائرکرکے موقع پر قتل کر دیا جبکہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقعہ کے بعد پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیدکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر لاش کو پوسٹ مار ٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا پولیس تھانہ سروکلی نے مقتول کے ورثاء کی ایماء پر ملزم عاطف عرف وزیر شیر ولد عنایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر