پولیس میں سزا وجزا کا عمل جاری رہے گا ،ڈاکٹر میاں سعید

پولیس میں سزا وجزا کا عمل جاری رہے گا ،ڈاکٹر میاں سعید

رستم(نمائندہ پاکستان) مردان پولیس کے افسران و اہلکاروں کو توصیفی اسناد و نقد انعامات سے نوازا گیا۔مردان پولیس میں جزا اور سزا کا سلسلہ جاری رہے گا۔کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے بہترین کارکردگی اور محکمانہ قواعد و ضوابط احسن طریقے سے سر انجام دینے پر مردان پولیس کے افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات و توصیفی اسنادسے نوازا ۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ مردان پولیس میں جزا اور سزا کا سلسلہ جاری رہے گا، جس طرح احسن کارکردگی پر نقد انعامات، توصیفی اسناداور ان کے پروموشن کیلئے محکمانہ سفارشات اوپر بھیج دیئے جاتے ہیں اسی طرح محکمانہ اور پولیس رولز ریگولیشن میں غلطی ،کوتاہی اور غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی جاری رہے گی،محکمہ پولیس میں کسی قسم کی کوتاہی اور غلطی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی کے واضح احکامات اور صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس کو بااختیار بنانے کے بعد پولیس افسران و اہلکاروں کا فرض ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے سر انجام دے تاکہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا وقار دیگر محکموں اور عوام کے نظروں میں مزید بلند ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر