مردان ،جمال گڑھی کا قدیم اور تاریخی قبرستان مویشیوں کی چراہ گاہ میں تبدیل

مردان ،جمال گڑھی کا قدیم اور تاریخی قبرستان مویشیوں کی چراہ گاہ میں تبدیل

مردان ( بیورورپورٹ)جمال گڑھی کا قدیم اور تاریخی قبرستان مویشیوں کا چراگاہ میں تبدیل ہوگیا جس سے قبرستان کا تقدس پائمال ہو نے لگا انتظامیہ اورسماجی حلقوں کی جانب سے مساجد،مدارس اور حجروں میں با ر بار اعلانات کے باوجودمرتکب افراد منع باز نہیں آتے علاقے کے منتخب اورسماجی حلقوں نے محکمہ اوقاف سے مطالبہ کیاہے مقبرے کی حدبراری کی جائے اوراس کے اردگر دیوار اور محافظ کا بندوبست بھی کیا جائے اس طرح جمال گڑھی کی مکی مسجد اور گورنمنٹ ہائی سکول کی چار دیواری کے گرد بھی لوگوں نے فضلے کے ڈھیر پھینکے ہیں۔ سکول کے بچوں اور نمازیوں کو فضلہ سے شدید تکلیف ہوتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر