کرپشن خاتمے کا نعرہ لگانے والوں نے خود کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے : مولانا محمد قاسم

کرپشن خاتمے کا نعرہ لگانے والوں نے خود کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے : مولانا محمد ...

شیرگڑھ (نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی مولانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والوں نے خود کرپشن کا ریکارڈ توڑدیاوزیراعلیٰ ،وزراء اور ایم پی ایز خود کرپشن میں ملوث ہیں قومی وطن پارٹی کو چور کہنے والوں نے بغیر توبہ تائب کے واپس اپنی سیٹوں پر بٹھادیا سابق چیف سیکرٹری اور احتساب کمیشن کے چیرمین بھی ان کے خلاف بول اٹھے صوبائی حکومت ابھی تک کوئی بڑا پراجیکٹ شروع نہیں کرسکا ایم این اے صرف ٹاک شوز تک محدود ہے شیرگڑھ کے مقام پر12فروری کے شمولیتی جلسہ میں ہزاروں افراد جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کرکے دوررس اثرات مرتب کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شیرگڑھ پریس کلب کے نومنتخب صدر مسلم خان اور ان کے کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا اس موقع پر ضلع مردان کے سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصرالدین اور ڈاکٹر شیر بہادر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے سکندر خان شیرپاؤ اور ان کے وزراء کو کرپشن کی آڑ میں عہدوں سے ہٹایا اور کچھ عرصہ بعد ان کو واپس وزراء کے عہدے پیش کئے اس غلطی پر تحریک انصاف نے کوئی معافی تک نہیں مانگی انہوں نے کہا کہ این اے دس کے ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان کا شمار پین ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں میں ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے انہوں نے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا اور علاقہ میں نظر بھی نہیں آرہے انہوں نے کہا کہ 12فروری کو شیرگڑھ کے مقام پر وفاقی وزیرہاؤسنگ محمد اکرم خان درانی ایک شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس میں شیرگڑھ اور گردونواح کے ہزاروں کی تعداد میں مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کریں گے

Back

مزید : پشاورصفحہ آخر