ٹانک ، محکمہ تعلیم (مردانہ) نے اساتذہ کے پروموشن آرڈرز جاری کر دیئے

ٹانک ، محکمہ تعلیم (مردانہ) نے اساتذہ کے پروموشن آرڈرز جاری کر دیئے

ٹانک (نما ئندہ خصوصی)ٹانک ، محکمہ تعلیم (مردانہ) نے اساتذہ کے پروموشن آرڈرز جاری کر دیئے، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (مردانہ) نے گزشتہ روز مختلف کیڈرز کے پروموشن آرڈرز جاری کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ٹی سے سینئر پی ایس ٹی کی پروموشن پانے والوں میں یوسف خان گورنمنٹ پرائمری سکول ملازئی، ثمر گل گورنمنٹ پرائمری سکول تجوڑی نمبر1، مینہ خان گورنمنٹ پرائمری سکول اباخیل، آزاد خان گورنمنٹ پرائمری سکول بدین خیل نمبر1، حکمت اللہ گورنمنٹ پرائمری سکول افضل کورونہ، اورنگزیب گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ سید احمد، کائنات اللہ گورنمنٹ پرائمری سکول ککا خیل نمبر2شامل ہیں جبکہ سینئر پی ایس ٹی سے پرائمری سکول ہیڈ ٹیچر کی پروموشن پانے والوں میں ابراہیم خان گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد، حکمت علی گورنمنٹ پرائمری سکول رضا خیل، محمد رمضان گورنمنٹ پرائمری سکول صفدر علی شاہ، شیر خان گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ نواز نمبر 2، عصمت اللہ گورنمنٹ پرائمری سکول تجوڑی نمبر1 اور محمد ریاض گورنمنٹ پرائمری سکول صابر آباد شامل ہیں۔ اعلامیہ جاری ہونے کے بعد متعلقہ اساتذہ نے اپنے اپنے سکولوں میں عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر