صوابی ،بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد ،ملزمان گرفتار

صوابی ،بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد ،ملزمان گرفتار

صوابی ( بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے بھاری مقدار میں شراب اور چرس بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی سرکل اظہار شاہ خان ، ایس ایچ او صوابی شبیر خان اور انچارج چوکی سلیم خان سبحان اللہ کے ہمراہ اخباری کانفرنس میں بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس چوکی سلیم خان نے ایک دوکان پر چھاپہ مارا جہاں پڑی فریزر کے خانوں سے چالیس بوتل شراب بر آمد کر کے فرمان نامی شخص کو گرفتار کر لیا ۔ جب کہ دیگر کاروائیوں میں 6کلو چرس اور درجن پستول بمع چارجرز کارتوس برآمدکر کے ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ سرکل صوابی میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہے لہٰذا عوام اس حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاون کریں#

مزید : پشاورصفحہ آخر