ٹانک ،پٹھانکوٹ چوری کے ملزمان گرفتار ،مال برآمد

ٹانک ،پٹھانکوٹ چوری کے ملزمان گرفتار ،مال برآمد

ٹانک (نمائندہ خصوصی) تھانہ شہید مریداکبر پولیس کی کاروائی پٹھانکوٹ میں گزشتہ رات چوری واردات کے ملزمان چوری شدہ مال سمیت گرفتار تھانہ شہید مریدا کبر میں ڈی ایس پی عمردراز خان بلوچ نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ پٹھانکوٹ کے رہائشی سید مالک خان کے گھر رات کی تاریکی میں پانچ مسلح نقاب پوش گھس کر اسلحہ کی نوک پر گھر میں موجود دولاکھ پچاس ہزار نقد ی ، ایک تولہ سونا اوردیگر سامان لے گئے مالک مکان نے تھانہ شہید مرید اکبر میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف ائی ار درج کرائی ڈی پی او ٹانک رسول شاہ کی ہدایت پر ایس ایچ اوفہیم خان کی قیادت میں ایک چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گزشتہ شب ٹانک کے علاقہ پٹھانکوٹ سے اجبار خان ، ثناء اللہ ، مردان اور زیور خان کو چوری شدہ رقم اور سونے سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ڈی ایس پی عمردراز نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزمان سے موقع پر ایک لاکھ باسٹھ ہزار نقدی ، ایک تولہ سونا، دوعدد پستول ایک عددبند وق برامد کر لی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر