شکردرہ بوائز ڈگری کالج پر کام تیزی سے جاری

شکردرہ بوائز ڈگری کالج پر کام تیزی سے جاری

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) شکردرہ بوائز ڈگری کالج پر کام تیزی سے جاری ۔ چیف پلاننگ آفیسر زمان مروت ،ایکسئین فواد عباسی ،ایس ڈی او مصور محمود ،تحصیل ناظم اشفاق قریشی کو کنسلٹنٹ انجنئیرز نے تفصیلی بریفنگ دی الائیڈ کنسلٹنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شکردرہ ڈگری کالج کی تعمیر اور اس کا معیار اپنی مثال آپ ہے بہت جلد ایک خوبصور ت ترز تعمیر کے مطابق 43کنال کے رقبہ پر ایک عمدہ عمارت تعمیر ہونے جا رہی ہے جس پر عملاََ کام شروع ہے یہ عمارت 83ہزار مربعہ فٹ پر تعمیر ہوگی جس کی لاگت 23کروڑ70لاکھ روپے ہے عمارت میں بیچلر اور لیکچرر ہاسٹل ڈبل فلور ،کیفے ٹیریا ،مین بلڈنگ ،اکیڈمک بلڈنگ ،ایڈیٹوریم،ملٹی پرپز ہال اور ایڈمنسٹریشن بلاک پر مشتمل ہے اعلیٰ طرز تعمیر سے شکردرہ میں اپنی نوعیت کی مثالی عمارت سے علاقہ کی خوبصورتی میں بھی دو بھر اضافہ ہوگابریفنگ کے بعد چیف پلاننگ آفیسر زمان مروت ،ایکسئین فواد عباسی،ایس ڈی او مصور محمود نے کالج کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کرکے ایک روشن باب کا اضافہ کیا ہے صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب برپا کرکے موجودہ حکومت نے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر