پارا چنار ، کرم ایجنسی کے طور ی بنگش قبائل کو فورسز کا ساتھ دینے کا اعلان

پارا چنار ، کرم ایجنسی کے طور ی بنگش قبائل کو فورسز کا ساتھ دینے کا اعلان

پارا چنار( نمائند ہ پاکستان)کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبائل نے فورسسز کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ھے اور کہا ھے کہ دہشت گردوں کے خلاف وہ فورسسز کے شانہ بشانہ لڑ ینگیپاراچنار میں نماز جمعہ کے بعد طوری بنگش قبائل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ فدا حسین مظاہری نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں پر انہیں فخر ہے اور جس طرح فورسسز نے قبائل علاقوں سمت پاکستان میں دہشت گردوں کی قمر توڑ دی وہ لائق تحسین ہے علامہ فدا مظاہری نے طوری بنگش قبائل کی جانب سے حکومت اور پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف بھرپور ساتھ دبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طوری بنگش قبائل فورسسز کے جوان کے قدم سے قدم ملا کر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔پاک افغان سرحد پر دھمکی آمیز پمفلٹ ملنے اور علاقے میں دہشت گردی کے واقعات کے خدشات کا زکر کرتے ہوئے علامہ فدا حسین مظاہری نے کہا کہ پاک فوج اور فورسسز کے جانبازوں کی وجہ سے دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے

مزید : پشاورصفحہ آخر