گرلز ڈگری کالج کیلئے جگہ کا انتخاب ،چیف پلاننگ آفیسر کا دورہ

گرلز ڈگری کالج کیلئے جگہ کا انتخاب ،چیف پلاننگ آفیسر کا دورہ

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے قانون و پارلیمانی امورامتیاز شاہد قریشی کی ہدایت پر شکردرہ گرلز ڈگری کالج کے لیے موزوں جگہ کے انتخاب کیلئے ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخواکے چیف پلاننگ آفیسر زمان مروت نے شکردرہ کا دورہ کیا۔ اُن کے ہمراہ تحصیل ناظم اشفاق قریشی، اے سی لاچی پیاؤ خان، ایکسین سی اینڈڈبلیو فواد عباسی،ایس ڈی او مصور محمود اور و دیگر مشران علاقہ بھی موجود تھے۔ چیف پلاننگ آفیسر زمان مروت گرلز ڈگری کالج کے قیام کے لیے تین مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے تینوں مقامات کو فزیبل قرار دیا اور حتمی رپورٹ آنے کے بعد گر لز ڈگری کا لج پر تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ چیف پلاننگ آفیسر زمان مروت نے میڈیا کو بتایا کہ تعلیم سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں اور موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں جس سے صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا ۔انہوں نے شکردہ میں بوائز ڈگری کالج پر تیزی رفتاری سے جاری کام دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور کام کے معیار کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد شکردرہ گرلز ڈگری کالج پر بھی اعلیٰ معیارکا کام شروع کر دیا جائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر