غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف ہیلتھ کےئر کمیشن کی کاروائیاں32سیل 26کو نوٹسز

غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف ہیلتھ کےئر کمیشن کی کاروائیاں32سیل 26کو نوٹسز

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا ہیلتھ کےئر کمیشن نے غیر قانونی اور غیر معیاری نجی طبی مراکز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بڑھاتے ہوئے ضلع صوابی، بٹگرام اور لکی مروت میں بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔ان اضلاع میں گزشتہ دو دنوں کے اندر مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 32مراکز کو سیل جبکہ 26کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں 16مراکز کو سیل 6کو نوٹسز، بٹگرام میں 10کو سیل 10کو نوٹسز جبکہ لکی مروت میں 6سیل اور 10کو نوٹسز جاری کئے گئے ۔ ان مراکز میں ہسپتال ،لیبارٹریز ، ڈینٹل کلینکس وغیرہ شامل ہیں جہاں پر غیر مستند عملے، صفائی کی خراب صورت حال اور دیگر قانونی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر یہ کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر