خیبر ایجنسی ،پاکستان سپر لیگ میں فاٹا کے ٹیم اور کھلا ڑی نظر انداز

خیبر ایجنسی ،پاکستان سپر لیگ میں فاٹا کے ٹیم اور کھلا ڑی نظر انداز

خیبرایجنسی (بیورورپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں فاٹا کے ٹیم اور کھلا ڑی نظر انداز،قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور کرکٹ شائقین کاشدیدمایوسی کا اظہار،فاٹاکرکٹ ایسوسی ایشن پی سی بی کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کے باوجود شامل نہ کر نا فاٹاکھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہے،فاٹامیں سپورٹس کیلئے مناسب سہولیات نہ ہونے کے باوجود بھی اچھے کھلاڑی پیدا کر رہے ہیں ،سینئر صحافی ابراہیم شنواری قبائلی علاقوں کے کچھ لوگ خود قبائلی سپورٹس کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،فاٹااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد شنواری دبئی میں جا ری پاکستان سپر لیگ میں فاٹا کے ٹیم اور کھلاڑیوں کو یکسر نظر انداز کرکے کھیلوں میں بھی فاٹا کے عوام ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا قبائلی علاقوں میں کھیلوں کے سٹیڈیم اور مناسب گراونڈ اور دوسرے سہولیات نہ ہونے کی باوجود بھی قبائلی علاقوں میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں ملک کی دوسرے حصوں میں کرکٹ کھلاڑیوں اور شائقین کی طرح قبائلی نوجوان بھی کھیلوں اور خصوصا کرکٹ پر مر مرٹے ہیں اور اس وقت مختلف ڈیپارٹمنٹ میں قبائلی کھلاڑی کھیل رہے ہیں لیکن دبئی میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ میں فاٹاٹیم اور کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر قبائلی عوام میں شدید غم وغصہ پا یا جاتا ہیں اس سلسلے فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد شنواری نے کہا کہ انہوں نے قبائلی کھلاڑیوں کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور کوشش کرتے ہیں کہ قبائلی کھلاڑیوں کو آگے لاکر دنیا کو دیکھا سکے کہ فاٹا میں بہت زیا دہ ٹیلنٹ موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی کچھ مفاد پرست لوگ فاٹا میں کھیل اور کھلاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پھر اس طرح سپورٹس سرگرمیوں میں فاٹا کے ٹیمیں اور کھلاڑی حصہ نہیں لے سکتے اس سلسلے میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ابراہیم شنواری نے کہا کہ فاٹا کے بد قسمتی ہے کہ پاکستان سپر لیگ فاٹاٹیم اور کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ اسکے باوجود کہ فاٹا میں کھیلوں کیلئے کوئی مناسب گراونڈ اور سہولیات بھی موجود نہیں ہے لیکن پھر بھی فاٹا کے مٹی نے بہترین کھلاڑی پیدا کئے ہیں انہوں نے کہا ڈس ایبل کر کٹ میں دنیا کا تیز ترین باولر کا تعلق بھی فاٹا سے ہے جو قبائلی عوام کیلئے فخر کی بات ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان سپر لیگ میں فاٹا کی ٹیم اور کھلاڑی نظر انداز کئے گئے ہیں تو دوسری طرف قبائلی علاقوں میں بجلی کی عد م دستیابی کی وجہ سے قبائلی عوام پاکستان سپر لیگ میچوں کے دیکھنے سے بھی محروم ہو گئے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر