قوم کی قسمت میں بدامنی ،مہنگائی اورلوڈشیڈنگ نہیں ،مولانا عطاء الرحمان

قوم کی قسمت میں بدامنی ،مہنگائی اورلوڈشیڈنگ نہیں ،مولانا عطاء الرحمان

شیرگڑھ (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی ضلع مردان ڈاکٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر امن ، عدل اور ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے قوم کی قسمت میں بدامنی ،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نہیں ہے نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے پوری قوم کو ذلیل کردیا ہے قوم کے ووٹ کی طاقت سے موجودہ اسلام دشمن ،کرپٹ قیادت کو مسترد کرکے اسلامی انقلاب کے لئے راہ ہموار کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے پی کے 27کے یونین کونسل مدے بابا یخ کوہی کے مقام پر ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے نائب امراء مولانا سلطان محمد ، غلام رسول ،زونل امیر حبیب رسول ایڈوکیٹ ،جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر نعمان یوسف اور اختر حسین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حاجی عبدالرشید ، حاجی بختیار ، حاجی مہتمم شاہ ، حاجی ایوب خان ، حاجی ابرار حسین ، مکمل خان ، حاجی ارشد ، خان زیب ، حاجی فرمان ، فضل باچا ، عدنان ، نیاز علی ، عبداللہ ، ذاکر اور جہان زیب خان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے پاکستان میں کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے اس جہاد کو کامیاب بنانے کے لئے جماعت اسلامی کے کارکن ہراول دستے کا کام کریں گے ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان سے کرپٹ مافیا کا مکمل خاتمہ نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے جماعت اسلامی کے کارکن بھرپور تیاریاں شروع کریں اور اسلام دشمن قوتوں کو بھرپور جواب دیں

مزید : پشاورصفحہ آخر