تیمرگر ،ضلع لوئر دیر میں یورپی یونین کے تعاون سے 45 کروڑ کے منصوبے مکمل

تیمرگر ،ضلع لوئر دیر میں یورپی یونین کے تعاون سے 45 کروڑ کے منصوبے مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیور ورپور ٹ ) ضلع لو ئیر دیر میں یو ر پی یو نین کے تعاون سے 45کروڑ روپے کی لا گت سے 517ترقیا تی منصوبے مکمل ،مزید پر کام تیزی سے جاری ہے ۔اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر دیرلویر عر فان اللہ خان وزیر نے یورپی یونین کے مالی معاونت سر حدرورل سپور ٹ پرو گرام ( سی ڈی ایل ڈی ) کے زیر نگرانی خال اور رباط کے مضافاتی علاقوں میں 62لاکھ روپے کی لا گت سے مکمل ہو نے والے 4پی سی سی پختہ رابطہ سڑکوں کا افتتاح کیا ،اس موقع پر ڈسٹر کٹ فنانس آفیسر روئیدار علی اور سی ڈی ایل ڈی کے پرو گرام آفیسر صباء خان بھی موجودتھے۔بعد ازاں مقامی عمایدین ومشران سے خطاب میں ڈی سی عرفان اللہ خا ن وزیر نے کہا کہ ضلع بھر میں اب تک مختلف یونین کو نسلر میں 8مختلف راونڈز کے دوران 45کروڑ روپے کی خطیر لا گت سے مقامی کمیو نٹی کے زیر نگرانی 517 مختلف تر قیاتی منصوبوں پر کا م مکمل کیا جا چکا ہیں ،جبکہ مزید 150منصو بوں کی جلد منظوری دی جا ئیگی ،انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کو سیاسی مداخلت کے بغیر خالصتا میر ٹ کی بنیاد پر مقامی آبادی کے10فیصد مالی تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے ، ضلع بھر میں کروڑو ں روپے کی لا گت سے رابطہ سٹرکوں کی پختگی ،کمیونٹی سنٹرز ،اسکولوں میں کمروں کی تعمیر ،پینے کے صا ف پا نی فراہمی منصو بوں سے لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل جبکہ تر قی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،انہوں نے مقامی تنظیموں پر زور دیا کہ تمام منصوبوں کو کوالٹی میٹریل کے سا تھ مکمل کریں کسی بھی بے ضا بطگی کی صو ر ت میں مقامی تنظیم کا این او سی منسو خ کیا جا ئیگا