عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ،فتح خان کنڈی

عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ،فتح خان کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)عمران خان کی وژن کو عملی جا مہ پہنانے کیلئے ٹانک میں کارکنوں کا متحد ہو نا ناگزیر ہو چکا ہے ضلعی نا ظم سمیت تمام پی تی ائی کے ضلعی ممبران عوام کے فلاح بہبود کے خاطر تمام تر اختلافات بھلاکر ضلع کی ترقیاتی فنڈ ز کوبرابری کی سطح پر تقسیم کریں اگر اب بھی ٹانک میں پی ٹی ائی کے ورکر متحد نہ ہوئے تو ٹانک میں پی ٹی ائی کا مستقبل تابناک ہو گا تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز شیخ اللہ نواز کے رہائش گاہ پر پی ٹی ائی ورکروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات یو سی پائی کے ضلعی ممبر فتح خان کنڈی کر رہے تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ضلعی ممبر حاجی فتح خان ،شیخ اللہ نواز،ضلعی سینئر نائب صدر شفیع اللہ،جبار خان، تحصیل ممبر نصیر خان اور دیگر نے کہاکہ ضلعی حکومت کی کارکردگی نہایت مایوس کن ہے اور 4سال کے عرصے میں پی ٹی ائی کی ضلعی حکومت ایک روپے کا بھی کام نہ کر سکے پی ٹی ائی کے ضلعی ممبران کے اپس میں اختلافات کی وجہ سے ٹانک میں پی ٹی ائی کی مقبولیت کو شدید دھچکا لگا ہے اور علاقے میں پی ٹی ائی ورکر اپنا اعتماد کھو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کو عملی جا مہ پہنانے کیلئے ٹانک میں پی ٹی ائی ورکروں کو متحد ہو نا نا گزیر ہو چکا ہے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے تمام ضلعی ممبران ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنے درمیان دوسروں کے سازشوں کو ناکام بنا دیں انہوں نے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ضلعی نا ظم سمیت تمام ضلعی ممبران اور ورکر متحد ہو جا ئیں ضلعی بجٹ کو برابری کی سطح پر تقسیم کر کے عوام میں اپنا اعتماد بحال کریں بصورت دیگر ٹانک میں پی ٹی ائی کا مستقبل تا بناک ہو گا اجلاس کے اختتام پر پی ٹی ائی کے دونوں گروپوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو نے کیلئے 4رکنی کمیٹی شیخ اللہ نواز کی سر براہی میں تشکیل دی گئی ۔