خیبر پختونخوا کے 4افسروں کے تقرر و تبادلے
پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں چار افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر پاکستان صوبائی سروسز اکیڈیمی پشاور مسماۃ کنیز صغرا(پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔19)کو تبدیل کر کے بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر ایبٹ آباد ترقیاتی ادارہ ایبٹ آباد اور اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر مطلوب الرحمن(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کا تبادلہ کر کے بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر کاغان ترقیاتی ادارہ مانسہرہ ان کی تعیناتیاں کی گئی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر (F&P) ایبٹ آباد محمد حنیف (ٹریژری سروس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے ا نہیں ڈائریکٹر ٹریژریز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سیکشن آفیسر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ محمد آصف(پی ایم ایس۔بی ایس۔ٖ17) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈسٹرکٹ آفیسر(F&P)ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے۔