یونین کونسل فقیر آباد ،ضلع کونسل کی نشست پر خورشید عالم کو 29 ووٹوں کی برتری حاصل رہی

یونین کونسل فقیر آباد ،ضلع کونسل کی نشست پر خورشید عالم کو 29 ووٹوں کی برتری ...

پشاور(نیوزرپورٹر)یونین کونسل فقیرآباد سے ضلع کونسل کی نشست پرجماعت اسلامی کے امیدوار خورشید عالم خان نے 29ووٹوں کی برتری حاصل کرلی ہے خورشید عالم خان کی جانب سے ارشد جمال قریشی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرانتخابی عذرداری پرمذکورہ یونین کونسل کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی گذشتہ روز سول جج محمداسحاق کی نگرانی میں ہوئی انتخابی عذرداری میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ 2015ء میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل فقیرآباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار مرزاجاوید مغل کو ضلع کونسل کارکن کامیاب قرار دیاگیاہے جبکہ درخواست گذار کے ووٹ زیادہ تھے اس بناء مذکورہ حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج انورعلی کے احکامات پرگذشتہ روز سول جج محمداسحاق نے مذکورہ حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس میں خورشید عالم خان کو 29ووٹوں سے برتری حاصل رہی ڈسٹرکٹ سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر انتخابی عذرداری پرفیصلہ16فروری کو سنائیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر