فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کے نائب صدر رشید احمد پراچہ کے اعزاز میں ظہرانہ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کے نائب صدر رشید احمد پراچہ کے اعزاز میں ظہرانہ

پشاور( سٹاف رپورٹر )پراچہ فیملی کی بزنس کمیونٹی اور صنعتکاروں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نو منتخب نائب صدر رشید احمد پراچہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔پراچہ فیملی کی بزنس کمیونٹی اور صنعتکاروں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نو منتخب نائب صدر رشید احمد پراچہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔اس موقع پر صوبہ بھر کے چیمبرز کے صدور اور صنعتکاروں سمیت دیگر تجارتی شخصیات نے نمائندوں نے شرکت کی اور ظہرانے کا اہتمام پی سی ہوٹل پشاور میں کیا گیا۔ظہرانے مہمان خصوصی سینٹر خاجی غلام علی تھے ۔اس موقع پر سینٹر حاجی غلام علی نے نو منتخب نائب صدر رشید احمد پراچہ اور پراچہ فیملی ، تاجروں اور صنعتکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صنعت و تجارت کو ہمارے صوبے میں دہشتگردی کی وجہ سے جو نقصان پہنچا وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر اس نقصان کے ازالے کیلئے صنعت و تجارت کو خصوصی پیکج کا اعلان کرے ۔انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواں کے بزنس کمیونٹی کے اتفاق واتحاد اور یونٹی کی وجہ سے اللہ کے فضل کرم سے گزشتہ بارہ سالوں سے اس صوبے کی نائب صدارت فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس بزنس مین پینل نے کامیابی حاصل کی ہے ۔اور اس کا میابی کا سہرہ خیبرپختونخواں کے تمام چیمبرز ایسوسییشن اور بزنس کمیونٹی کے سرہے ۔ انھوں نے کہا کہ بحسیت جنرل سیکٹری بزنس مین پینل پورے پاکستان پورے پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخواں کے بزنس کمیونٹی کے مشکلات کی خاتمہ ہم آپنا اولین ترجیح سمجھتے ہیں اوراس کے لئے جدوجہد جاری رکھے گے ۔اس جدوجہد میں آپ سب کا ساتھ دینا ہماری کامیابی کی زینہ ہوگا۔ رشید احمد پراچہ نے شکریہ ادا کرنے کے بعد سب کو یقین دہانے کرادی کہ وہ سب چیمبروں اور ایسوسییشن کو ساتھ لے کر چلے گے اور اس سے جتنا بھی ممکن ہوسکے گا صنعت وتجارت کے فروغ کیلئے اپنا توانائیاں صرف کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر