بخشالی کے علاقے گل آباد میں بلین ٹری پروجیکٹ کے تحت پچاس ہزار پودے تقسیم

بخشالی کے علاقے گل آباد میں بلین ٹری پروجیکٹ کے تحت پچاس ہزار پودے تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی ( نمائندہ پاکستان) بخشالی کے علاقے گل آباد میں بلین ٹری پروجیکٹ کے تحت پچاس ہزار پودے تقسیم،ایم این اے مجاہد خان، یوتھ کونسلر اشتیاق خان اور،ایس ڈی ایف اوارشدخان نے کسانوں میں پودے تقسیم کئے، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما اور پی کے 29 کے رہنما اشتیاق خان کے حجرے میں بلین ٹری پروجیکٹ کے تحت 50ہزار پودے مفت تقسیم کئے گئے، ایم این اے مجاہد خان ،پی کے انتیس کے رہنما ویوتھ کونسلر اشیاق خان، ایس دی ایف او کاٹلنگ ارشد خان اور سی ڈی او باسط خان نے کسانوں میں مفت پودے تقسیم کئے، اس موقع پر کسانوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی، ایم این اے مجاہد خان اور ایس ڈی ایف اوارشد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری پروجیکٹ ایک تاریخی منصوبہ ہے جس سے نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ آلودگی کا بھی خاتمہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ کسان اپنی معیشت کو بہتر بنانے اور ملک کی خاطر اس منصوبے کا شفاف طریقے سے پورا کرنے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ اس کے حقیقی نتائج حاصل کئے جاسکیں۔